اللہ کی بارگاہ میں گڑگڑانے والے
علامہ آلوسی تفسیر روح المعانی میں ایک روایت نقل کی ہے، جس سے گنہگاروں کی ندامت اور شرمندگی کی غیرمعمولی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ گنہگاروں کا رونا، آہ کرنا، گڑگڑانا مجھے تسبیح پڑھنے والوں کی سبحان اللہ کی علامہ آوازوں سے زیادہ محبوب ہے
انسان کو دھیان رکھنا چاہیے کہ جب سختیاں آئیں تو اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں گڑگڑانا چاہیے اور گناہوں سے باز آجانا چاہیے، ورنہ ہوسکتا ہے کہ آہستہ آہستہ وہ اللہ کی گرفت میں آجاۓ